اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ’’جروزلم پورسٹ‘‘ اخبار نے اپنے ایک ایسے کارٹونیسٹ کو نوکری سے برطرف کر دیا جس نے اپنے ایک خاکے کے ذریعے صہیونی وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں کو ’’سؤر‘‘ کی شکل میں دکھلا دیا۔
جروزلم پوسٹ (The Jerusalem Post) روزنامے کے زیر نظر شائع ہونے والے جریدے ’’جروزلم رپیورٹ‘‘ کے گرافیسٹ ’’آوی کاٹص‘‘ نے صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کنیسٹ کے دیگر نمائندوں کے ہمراہ لی گئی یادگار سیلفی جو انہوں نے ’’یہودی ریاست‘‘ نسل پرستانہ قانون کی منظوری کے بعد لی تھی کو اپنے خاکے کا موضوع قرار دے دیا تھا۔
انہوں نے جورج ارول (George Orwell) کی کتاب ’’جانوروں کا قلعہ‘‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نیتن یاہو اور ان کے ساتھ تصویر میں شامل دیگر افراد کو اس قلعے کے سوروں کے مشابہ قرار دیا اور اس کتاب کا ایک جملہ اس خاکے کے لیے انتخاب کیا: تمام جانور آپس میں برابر اور یکسان ہیں لیکن کچھ دوسروں سے زیادہ یکسان ہیں‘‘۔
اس اسرائیلی مصور نے ’’یہودی قومی ریاست‘‘ کے قانون کو ایک ’’شرمناک‘‘ قانون قرار دیا۔

اس خاکے کے شائع ہوتے ہی جروزلم پوسٹ کے عہدیداروں نے کاٹص کو نوکری سے برطرف کرتے ہوئے ’’ہاآرتض‘‘ نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا: وہ ایک آزاد فکر کا کارٹونیسٹ ہے اور کچھ مصلحتوں کے پیش نظر اس کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی کنیسٹ نے گزشتہ دنوں ’’یہودی قومی ریاست‘‘ کے عنوان سے ایک ایسا نسل پرستانہ قانون منظور کیا ہے جس کے بعد تمام سرزمین فلسطین، اسرائیل اور یہودیوں سے متعلق ہو گی اور فلسطینی عرب مسلمانوں کا اس پر کوئی حق نہیں ہو گا اور انہیں اس ملک سے نکال دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲